ملک میں پٹرولیم بحران کا خطرہ ٹل گیا

ملک میں پٹرولیم بحران کا خطرہ ٹل گیا
کیپشن: Petrol shortage feared as oil tankers go on strike

ایک نیوز :ملک میں پٹرول کے بحران کا خطرہ ٹل گیا،آئل ٹینکرایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی ۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو مطالبات منظورکرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔آئل ٹینکرز نے ایسوسی ایشن کے مطابق حکومتی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کی گئی ہے ۔کل سپلائی بند تھی آج معمول کے مطابق بحال کردی ۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے ۔دوسری جانب وزارت پٹرولیم نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات پر کل اجلاس بلالیا ہے جس میں ایم ڈی پی ایس او ، چیئر مین اوگرا آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار شریک ہوں گے ۔

واضح رہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کل ملک بھر میں ہڑتال کر دی تھی جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل نے پیٹرولیم ڈویژن کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئل ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے تیل سپلائی میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔اوسی اےسی کا کہناتھا کہ پورٹ قاسم کے کورنگی کیماڑی ٹرمینل پر ٹینکرز کی لوڈنگ تعطل کا شکار ہے جب کہ جگلوٹ، سہالہ، شکار پور آئل ڈپو پر سپلائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔

آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ لوکل کرایہ میں 100 اور لانگ میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے وائٹ آئل پائپ لائن میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو حصہ دیا جائے۔