ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن میں شرکت ، پاکستان کی نمائندگی،خطاب بھی کریں گے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پائیدار ترقیاتی اہداف پرسربراہی اجلاس میں بھی شرکت اورخطاب کریں گے۔
وزیراعظم امریکی صدر کے عالمی رہنماؤں کو دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔
نیویارک میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔نگران وزیراعظم نے پاک ایران باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکہنا تھاکہ مند بارڈر بازار جیسے اقدامات سرحدی علاقوں کی معاشی ترقی کے لیے اہم ہیں ۔صدر ابراہیم رئیسی کی نیبرہڈ فرسٹ پالیسی پاکستان کے علاقائی ترقی کہ ویژن سے مطابقت رکھتی ہے۔ دونوں ممالک کو خطے کے امن اور ترقی کے لیے مشترکہ مقاصد کیلئے کام کرنا ہو گا۔