ایشیا کپ میں شکست:بابر اور شاہین شاہ میں لڑائی کا ڈراپ سین

ایشیا کپ میں شکست:بابر اور شاہین شاہ میں لڑائی کا ڈراپ سین
کیپشن: Babar Azam and Shaheen Shah Afridi Involve in Heated Argument After Asia Cup Exit

ایک نیوز :ایشیا کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان زبانی تکرار کے حوالے سے زیر گردش تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد شاہین شاہ آفریدی نےاپنے ٹویٹر سے بابر اعظم کے ساتھ تصویر اپ لوڈکی ہے اور کیپشن میں صرف فیملی کا لفظ لکھا ہے،اس کے علاوہ قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کیپشن کے ساتھ دل کا ایموجی بھی بنایا۔شاہین شاہ کی جانب سےٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پرلڑائی کے حوالے سے پھیلنے و الی تمام افواہیں دم توڑگئیں ۔  


واضح رہے ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد میڈیا میں خبریں زیر گردش تھیں کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں زبردست زبانی تکرار ہوئی ہے۔