امریکی ویزے کیلئے ہزاروں پاکستانیوں نے درخواست دیدی

امریکی ویزے کیلئے ہزاروں پاکستانیوں نے درخواست دیدی
کیپشن: Thousands of Pakistanis applied for US visas

ایک نیوز : امریکی ویزے کے حصول کیلئے ہزاروں پاکستانیوں نے درخواست دیدی۔سفارتخانے نے درخواستوں پر عمل درآمد تیزکر دیا ۔

 امریکی سفارتخانہ پاکستان میں امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستوں کو نمٹانے کے لیے کوشاں،درخواست گزاروں کے لیے اپائنٹمنٹ کے انتظار میں کمی کے اقدامات کر دئیے۔

امریکی سفارتخانہ کے مطابق  امریکی سفارتخانہ ویزا اپائنٹمنٹ کے انتظار کی مدت میں کمی لانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔10زار سے ز یادہ پاکستانی درخواست گزاروں کی 2024کی اپائنٹمنٹ 2023 میں کر دی گئی ہے۔ پاکستان میں امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستوں کو نمٹانے کے لیے کوشاں ہے۔

سفارتخانے کے مطابق ویزا کی مانگ میں اضافہ کے پیش نظر درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے تین طریقوں سے کام کررہے ہیں۔اول، نان امیگرنٹ ویزا کیلئے ہزاروں درخواستوں پر عمل درآمد تیزکر دیا گیا ہے۔ دوم، سفر کے خواہاں پاکستانیوں کو یہ اضافی رعایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی اپائنٹمنٹ منسوخ کرنے کے بعد امریکی قونصل خانہ کراچی یا امریکی سفارتخانے اسلام آباد میں،جو بھی اُن کیلئے مناسب ہو، سے دوبارہ شیڈول کر سکتے ہیں اِسی طرح25ستمبر سے امریکی قونصل خانہ کراچی میں انٹرویو سے مستثنیٰ ایسے امیدواروں کی درخواستیں قبول کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جنہیں پہلے کراچی سے امریکی ویزا جاری کیا گیا تھا۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق درخواست گزار انٹرویو سے مستثنیٰ ہونے سے متعلق اپنی اہلیت کی جانچ پڑتال کے لیے ہماری ویب سائٹ یو ایس ٹریول ڈاکس ڈاٹ کام سلیش پی کے پررجوع کر سکتے ہیں۔