روپیہ مزید تگڑا،ڈالرکی تنزلی کاسلسلہ جاری

روپیہ مزید تگڑا،ڈالرکی تنزلی کاسلسلہ جاری
کیپشن: Rupee further weakens, dollar continues to depreciate

ایک نیوز:انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا ۔ڈالرکی تنزلی کاسلسلہ جاری ہے ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1روپے5پیسے سستا ہو کر 295.95 روپے سے کم ہوکر 294.90 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے سستا ہو کر 296روپے پربند ہوا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 90پیسے سستا  296.85 روپے سے کم ہوکر 295.95 روپے ، اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر   ڈالر 3 روپے سستا ڈالر 294 روپے پر بند ہوا  تھا۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرمارکیٹ 107 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 321 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 160 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 134 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,036 جبکہ کم ترین سطح 45,850 رہی۔