ایک نیوز: سعودی فٹبال کلب النصر کی ٹیم اے ایف سی چیمپئنز لیگ میں شرکت کیلئے ایران پہنچی جہاں کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں نے ٹیم کو قافلے کی صورت میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا۔
رپورٹ کے مطابق لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مداح دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔سعودی فٹبال کلب النصر کی ٹیم اے ایف سی چیمپئنز لیگ میں حصہ لے رہی ہے اور اس سلسلے میں رونالڈو اپنی ٹیم کے ہمراہ تیہران پہنچ ہیں، اپنے پسندیدہ فٹبالر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سیکڑوں ایرانی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
عاجل ????
— خبر عاجل (@AJELNEWS24) September 18, 2023
استقبال تاريخي كبير من الجماهير الإيرانية لحافلة نادي النصر والأسطورة " كرستيانو رونالدو " لدى وصولهم إيران .
-
pic.twitter.com/ScKPxctOGj
اس موقع پر مداحوں نے النصر کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھیں اور کرسٹیانو رونالڈو کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں اور شدید نعرے بازی کر رہے تھے،مداحوں نے فٹبالر پر پھول بھی نچھاور کیے۔سیکڑوں کی تعداد میں مداحوں نے قافلے کی صورت میں اپنے پسندیدہ فٹبالر کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا۔ راستوں کو ہورڈنگز اور بینرز لگا کر سجایا گیا تھا،کھلاڑیوں کی بسوں پر گل پاشی بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ اے ایف سی چیمپئنز لیگ 2023-2024 کا آغاز آج شام آزادی اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں سعودی عرب کی النصر کا ایرانی کلب ٹیم پرسیپولیس کا میچ ہوگا۔