ایشین گیمز والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان کا شاندار آغاز، منگولیا کو شکست

Sep 19, 2023 | 16:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایشین گیمز والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے منگولیا کو شکست دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کے والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کامیاب آغاز کیا ہے۔پول ڈی کے میچ میں قومی ٹیم نے منگولیا کو 0-3سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے پہلا گیم 17 -25 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 19 -25 سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے گیم میں 20- 25 سے کامیابی اپنے نام کی۔

مزیدخبریں