ایک نیوز: سندھ کے ضلع خیر پور کے علاقے رانی پور میں تشدد سے ہلاک ہونے والی کمسن بچی فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی جس سے بچی کی موت کی وجہ بھی سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچی کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ رانی پور کی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کی موت سر اور سینے میں چوٹیں لگنے سے ہوئی۔
پوسٹم مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تشدد کے بعد بچی کا علاج نہ کرانے کی وجہ سے اس کا انتقال ہوا۔
پوسٹم مارٹم رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچی کے بازو پر بھی تشدد کے نشانات ہیں۔
واضح رہے کہ سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم پر قبر کشائی کر کے بچی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا۔