پاک ،نیوزی لینڈورلڈکپ وارم اپ میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا؛ لیکن کیوں؟

Sep 19, 2023 | 15:58 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ورلڈکپ کا آغاز اگلے ماہ کی 5 تاریخ سے بھارت میں ہونے جارہا ہے جس سے قبل ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ بند دروازوں کے پیچھے بغیر کسی تماشائی کے کھیلا جائے گا۔حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے 29 ستمبر کو ہونے والے میچ کے میزبان حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن  کو مناسب سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کیا گیا۔ یہ میچ دو بڑے تہواروں کے ایک دن بعد شیڈول ہے جس میں شہر میں گنیش و سرجن اور  عید میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات شامل ہوں گے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ جلوس رات گئے تک جاری رہیں گے جس کے پیش نظر مقامی پولیس اس پیمانے کے میچ کے لیے مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کر سکے گی۔ البتہ دونوں ٹیموں کے قیام اور اسٹیڈیم تک آمدورفت کے دوران ان کی مکمل سکیورٹی جاری رہے گی۔بی سی سی آئی اسٹیجنگ ایسوسی ایشن اور ان کے ٹکٹنگ پارٹنرز کے ساتھ مشاورت سے تماشائیوں کو ٹکٹوں کی واپسی کے انتظامات کرے گا۔

قبل ازیں حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی کو شہر میں بالترتیب نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز اور پاکستان بمقابلہ سری لنکا پر مشتمل 9 اور 10 اکتوبر کو شیڈول بیک ٹو بیک میچوں میں تبدیلی کرنے کو کہا تھا۔

مزیدخبریں