ایک نیوز: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے حکومت کی جانب سے ٹرانسفرز پوسٹنگ پر پابندی کا حکم نامہ ہوا میں اڑا دیا۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں روزانہ کی بنیاد پر دیگر اضلاع سے ٹرانسفرز کا سلسلہ بدستور جاری ہے،روزانہ کی بنیاد پر جاری ٹرانسفر پوسٹنگ سے تنگ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے ڈپارٹمنٹ کو شکایتی مراسلہ لکھ دیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اتنے لوگوں کو کہاں اور کیسے ایڈجسٹ کریں؟۔خط میں کہا گیا کہ دوسرے اضلاع سے پشاور ٹرانسفرز شہر کے رہائشیوں کے ساتھ زیادتی ہے۔
مراسلے کے متن کے مطابق اتنی ٹرانسفرز پوسٹنگ ہوگئی ہیں کہ ناصرف مستقبل میں پشاور میں مشتہر پوسٹوں کے لیے بھی جگہ نہیں ہوگی بلکہ اقلیتی اور ڈسیبل کوٹہ بھی متاثر ہورہا ہے۔