عمران خان سے ملاقات ختم، بشریٰ بی بی اٹک جیل سے واپس روانہ

Sep 19, 2023 | 15:36 PM

ایک نیوز: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اٹک جیل میں چیئرمین تحریک انصاف اور اپنے شوہر عمران خان سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی، اس موقع پر سابق خاتون اول اور ان کے ساتھ موجود تمام افراد کی گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کی ایک گزشتہ ملاقات میں بھی انہیں پولیس ناکے پر کافی دیر روک لیا گیا تھا، پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کی نہ صرف تلاشی لی بلکہ ان کا موبائل فون تک قبضے میں لے لیا تھا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کی آج عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی واپسی کے بعد بھی وکلاء جیل کے باہر اجازت کے منتظر ہیں۔ 

مزیدخبریں