امریکا کا اپنے تمام ایف 35 لڑاکا طیارے گراؤنڈ کرنے کا حکم

Sep 19, 2023 | 15:25 PM

ایک نیوز: امریکا نے اپنے تمام اندرون اور بیرون ملک ایف 35 لڑاکا طیارے گراؤنڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ حکم گزشتہ روز ایف 35 بی لڑاکا طیارے کے ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں پرواز کرتے ہوئے لاپتہ ہونے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

امریکی فضائیہ کی چارلسٹن ایئربیس نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق پرواز کے دوران کچھ فنی خرابی کی وجہ سے میرین کور کے پائلٹ نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگا لی تھی۔

مزیدخبریں