بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کا تیرہواں روز، مزید 29 ملزمان گرفتار

Sep 19, 2023 | 15:17 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لیسکو میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن تیرویں روز بھی جاری ہے،445 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید 29افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق13ویں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 445 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔445 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جس میں سے207ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔

ترجمان لیسکو کا کہناہے کہ کنکشنز میں انڈسٹریل 3، زرعی 4،کمرشل21 اور427ڈومیسٹک تھے۔ کنکشنز منقطع کر کے ان کو1,237,475 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی کل رقم پانچ کروڑ 41 لاکھ 80 ہزارروپے  ہے۔

پڈھانہ میں زرعی کنکشن کو74 ہزار 796یونٹس، 19 لاکھ 50 ہزارروپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔چک نمبر 39-3R اوکاڑہ میں زرعی کنکشن کو13 ہزار 135 یونٹس3 لاکھ 50 ہزارروپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔چورواں والی بھکی میں زرعی کنکشن کو21 ہزار یونٹس6 لاکھ 72 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔اڈہ ملک شاہ مظہرآباد حجرہ شاہ مقیم میں زرعی کنکشن کو 38 ہزار 221 یونٹس، 12 لاکھ 61 ہزارروپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

فیروزوالا میں کمرشل کنکشن کو9 ہزار 270 یونٹس،8 لاکھ 60 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ مریدوال ٹھوکر نیاز بیگ ہنجروال میں کمرشل کنکشن کو4 ہزار 158 ایونٹس۔ 2 لاکھ 77 ہزار کی رقم چارج کی گئی ہے۔

لیسکو ریجن میں 13روز کے آپریشن کے دوران کل5 ہزار 496کنکشن چیک کئے گئے ہیں،کل4 ہزار 848کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں جس میں سے 3 ہزار 474 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں،اب تک کل 307 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہناہےکہ بجلی چوروں کو اب تک کل  1 کروڑ 21 لاکھ 86 ہزار 473 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 51 کروڑ 73 لاکھ 4 ہزار 533  روپے ہے۔

مزیدخبریں