نواز شریف کےاستقبالی پلان میں معمولی ردوبدل

نواز شریف کےاستقبالی پلان میں معمولی ردوبدل
کیپشن: نواز شریف کی وطن واپسی پر پرتپاک استقبال،مسلم لیگ ن متحرک

ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے والہانہ اور پرتپاک استقبال کیلئے تیاریاں زوروں پر ہیں اور ن لیگ کی جانب سے نواز شریف کےاستقبالی پلان میں معمولی ردوبدل بھی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں شروع ہوگئی،پارٹی نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کے اعلان  کے بعد متحرک ہوگئی اور مسلم لیگ ن کے روزانہ کی بنیاد پر کنونشن، اجلاس اور میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام آج شام 5 بجے  شریف میڈیکل کمپلکس کے گراؤنڈ میں ورکر کنونشن ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے تمام سابق بلدیاتی نمائندوں کو کنونشن میں شرکت کی ہدایت جاری کی گئی ہیں،کنونشن میں تمام سابق یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت کونسلرز کو شرکت کی ہدایت دی گئی ہے،مسلم لیگ ن کے تمام سابق بلدیاتی الیکشن میں جیتنے اور ہارنے والے نمائندگان کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی ورکرز کنونشن میں شریک ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر سیف الملوک کھوکر اور مقامی قیادت بھی ورکرز کنونشن میں شریک ہوں گے ،ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ ن کے تمام مقامی پارٹی عہدے داران کو بھی شرکت کی ہدایت جاری کی گئی ہے،شریف میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ میں ورکرز کنونشن کے لیے پنڈال سجا لیا گیا ہے۔لاہور بھر کے سابق یوسی چیئرمین اور کوآرڈینیٹر کو بھی اجلاس میں شرکت کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے والہانہ اور پرتپاک استقبال کے لئے تیاریاں زوروں پر  ہیں۔

پارٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے نواز شریف کے استقبالی پلان میں معمولی ردوبدل کی گئی ہے،لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال صرف مرکزی قیادت ہی کرے گی، پنجاب سمیت ملک بھر سے آنے والے پارٹی رہنما اور کارکن نواز شریف کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ نہیں پہنچیں گے،ملک بھر سے آنے والے رہنما و لیگی کارکنان مینار پاکستان پر جمع ہوں گے۔

پارٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کو ریلی کی صورت میں ایئرپورٹ سے مینار پاکستان نہیں لایا جائے گا،نواز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے مینار پاکستان پہنچیں گے،ابتدائی پلان کے مطابق لیگی کارکنوں کو ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال کرنا تھا،نئے پلان کے مطابق مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے پنڈال پہنچنے پر پارٹی رہنما و کارکنان نواز شریف کا استقبال کرینگے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے میں کہا گیاہے کہ نواز شریف مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے بعد جاتی امرا رائیونڈ جائیں گے،جاتی امرا جانے کے لئے روٹ اور داتا دربار حاضری کے پلان پر کمیٹی کی مشاورت جاری ہے،مینار پاکستان جلسے کے بعد نواز شریف داتا دربار پر حاضری دے کر جاتی امرا روانہ ہوں،نواز شریف اپنے خطاب کے فوری بعد جاتی امرا رائیونڈ روانہ ہو جائیں،مینار پاکستان سے جاتی امرا روٹ پر حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔