جنوبی چھاونی: بارش کے باعث گھر کی چھت گرگئی،3افرادملبے تلے دب گئے

Sep 19, 2023 | 15:01 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  جنوبی چھاونی میں بارش کے باعث  گھر کی چھت گر گئی جس میں 1 مرد اور 2 عورتیں ملبے تلے دب گئے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی چھاونی کے علاقے میں پرانے ائیرپورٹ کے قریب بارش کے باعث   گھر کی چھت گر گئی جس میں 1 مرد اور 2 عورتوں ملبے تلے دب گئی۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کیا جس میں حادثہ میں 1 مرد اور 2 عورتوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 پولیس کا کہناہےکہ گھر کی پہلی منزل کی چھت بارش کے باعث گری، تینوں زخمیوں طبی امداد دیتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں نسرین، میرب اور حسن شامل ہیں۔

مزیدخبریں