ایک نیوز:راولپنڈی کے نجی پلازے سے کروڑوں روپے برآمدگی میں اہم پیشرفت،ایف آئی اے نے گرفتار تمام ملزمان کورہاکردیا۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نجی پلازے سے نہ 16 ارب نہ 9 ارب بلکہ کل 40 کروڑ برآمد ہوئے،ایف آئی اے نے 40 کروڑ کی رقم سیز کر رکھی ہے،گرفتار 8 ملزمان کو مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا،گرفتار ملزمان کو جب بھی ایف آئی اے بلائے گا وہ پیش ہوں گے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی شرط پر تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے،تاحال ایف آئی اے نے اس حوالے سے مقدمہ درج نہیں کیا،معاملے کی تحقیقات کے لئے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے۔