ایک نیوز :پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کے احکامات کے خلاف دائر درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس سلطان تنویر نے پرویز الہی کی درخواست پر آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نےحکم دیا کہ مجسٹریٹ کا ملزم کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سیشن کورٹ فیصلہ کرسکتی ہے۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہےکہ پرویز الہی کے پہلے ریمانڈ کا فیصلہ مجسٹریٹ نے جلد بازی میں دیا ہے۔سیشن کورٹ نے ملزم کے خلاف تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد تسلی کا اظہار کیا ۔سیشن کورٹ نے ریکارڈ کے مطابق مجسٹریٹ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔
عدالت نے پرویز الہی کو جسمانی ریمانڈ دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہےکہ پرویز الہی کے وکیل کے مطابق صرف جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا اختیار حاصل ہے ۔وکیل کے مطابق سیشن کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔
پرویز الہی نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی تھی