ایک نیوز: وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےشدید بارش کی اطلاع پر چین سےواسا، ریسکیو 1122اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افسران کو فیلڈ میں پہچنے کی ہدایت کی ہے۔ محسن نقوی کا کہناہےکہ نشیبی علاقوں سے پانی کاجلد از جلد نکاس یقینی بنایا جائے ۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقے لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، گلبرگ، جیل روڈ، گارڈن ٹاؤن اور کاہنہ میں تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، چونگی امرسدھو، قینچی، تاجپورہ، والٹن، فیروز پور روڈ، ریلوے سٹیشن، شاہدرہ، اچھرہ میں بھی جم کر بادل برسے۔مغلپورہ، مصطفیٰ آباد، نیلا گنبد، کوئنز روڈ، سمن آباد، راج گڑھ، شاد باغ، جلو پارک، محمود بوٹی، گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ سمیت دیگر مقامات پر بھی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔