ننشیا میں تعاون اور ترقی کے نئے راستے سامنے آئیں گے: محسن نقوی

ننشیا میں تعاون اور ترقی کے نئے راستے سامنے آئیں گے: محسن نقوی

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چین کے صوبے ننشیا کے دارالحکومت ین چوان کے یوہائی کنونشن سنٹرمیں منعقدہ تیسری ننشیاانٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق یوہائی کنونشن سنٹر پہنچنے پر ننشیاکیمونسٹ پارٹی کے چیئرمین  ڑانگ یوپو اور سیکرٹری جنرل لیانگ یانشون نے وزیراعلیٰ محسن نقوی اور سرکاری وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی تیسری ننشیاانٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم کے مہمان خصوصی تھے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے اعزاز میں انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم کی جانب سے استقبالی ظہرانہ دیاگیا۔ محسن نقوی نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم میں شرکت کوپنجاب کی عوام کا اعزاز سمجھتا ہوں۔ چین کا رویہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ رہاہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ پاکستان اور عوام کے ساتھ دلی لگاو رکھتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ پنجاب 14کروڑ افراد کا صوبہ ہے جہاں ترقی کے بے شمار مواقع منتظر ہیں۔ ننشیا میں تعاون اور ترقی کے نئے راستے سامنے آئیں گے۔ پنجاب کے سرکاری وفد کی چین آمد کامقصد مختلف شعبوں کے ماہرین سے ملاقات اور تبادلہ خیال ہے۔ انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم کی بدولت اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل رہا ہے۔

ننشیاکیمونسٹ پارٹی کے چیئرمین / گورنر ڑانگ یوپونے کہاکہ وزیراعلیٰ محسن نقوی اور پنجاب کے وفد کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ننشیاکیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل/چیف منسٹر لیانگ یانشون نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے تعاون کو فرض عین سمجھتے ہیں۔

فورم میں  18 سے زائد ممالک کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں،پاکستان،جاپان،ملائشیاء،کوریا،مراکش،سری لنکا،نیوزی لینڈ،مصر،کمبوڈیا،عراق کے مندوبین شریک ہیں۔

فورم میں کرغیزستان،کاغستان،نیمبیا،ٹونگا،نارتھ ایشین ریجنل فیڈریشن آف لوکل گورنمنٹ،روس چائنہ فرنٹ شپ ایسوسی ایشن کے مندوبین بھی شریک ہیں۔پاکستان کی نمائندگی وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں سرکاری وفد کررہا ہے ۔پنجاب کے وفد میں صوبائی وزرا ایس ایم تنویر،عامر میر،اظفر علی ناصر،ابراہیم حسن مراد،چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر،سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل شامل ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-19/news-1695115796-7824.mp4

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی  چینی شہر ین چوان  میں ننشیاکیمونسٹ پارٹی کے وائس گورنر کے آفس آمد ہوئی۔آفس پہنچنے پر کیمونسٹ پارٹی وائس گورنر وانگ لی نے وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور وفد کے اعزاز میں  کیمونسٹ پارٹی وائس گورنر کا استقبالی ظہرانہ بھی دیا۔ملاقات میں باہمی ملاقات میں آئی ٹی، زراعت اور ڈیری ڈویلپمنٹ میں تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا،پنجاب اور ننشیا کے درمیان ثقافتی اور تجارتی وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق ہوا۔صنعتی ترقی کو تیز کرنے کے قابل عمل تجاویز پر غور  کیا گیا اورشہری ترقی کیلئےچین کی مہارت اور تجربات سے مستفید ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پرتپاک میزبانی پرننشیاکیمونسٹ پارٹی کے وائس گورنر اور دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ننشیا کےوائس گورنر وانگ لی، وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کو الوداع کرنے خود بیرونی دروازے تک آئے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ  دورہ چین سے تعاون اور ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔ وائس گورنر،ننشیاکیمونسٹ پارٹی وانگ لی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی اور پنجاب کے وفد کی ننشیا آمد باعث مسرت ہے۔