ایک نیوز: لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے 9مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اسد عمر اور چئیرمن پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں 4 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے سماعت کی ۔ اسد عمر ،علیمہ خانم اور عظمی خان عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور حاضری لگوائی، دوران سماعت علیمہ خان روسٹرم پر آئیں اور بیان دیا۔
علمیہ خان نے کہا کہ جناح ہاؤس نہیں گئی مگر مجھے نامزد کردیا گیا ہم عدالت انصاف کے لیے آئے ہیں ہمیں انصاف دیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 4اکتوبر تک توسیع کردی اور پولیس سے تفتیش کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
ملزمان کے خلاف نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ سے متعلق متعدد مقدمات درج ہیں