عام انتخابات،الیکشن کمیشن کاآراوز کو نئےلیپ ٹاپ دینےکافیصلہ

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کاآراوز کو نئےلیپ ٹاپ دینےکافیصلہ
کیپشن: عام انتخابات،الیکشن کمیشن کاآراوز کو نئےلیپ ٹاپ دینےکافیصلہ

ایک نیوز: عام انتخابات کی تیاریاں،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں آر اوز کو نئے لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 ہزار لیپ ٹاپس کی خریداری کے لیے ایچ ای سی سے معاہدہ کر لیا،ایچ ای سی عام انتخابات کے لیے 2 ہزار لیپ ٹاپ الیہشن کمیشن کو دے گا، الیکشن کمیشن تمام آر اوز کو نئے لیپ ٹاپ مہیا کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ کی خریداری سے متعلق گزشتہ روز ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے معاہدہ طے پایا،ہائیر ایجوکیشن کمیشن جدید لیپ ٹاپ الیکشن کمیشن کو عالمی سطح سے خرید کر دے گا۔ملک کی معاشی حالت اس قدر خراب ہے کہ ایک جانب عوام  دو وقت کی روٹی کو ترستی ہے تو دوسری جانب سرکاری ادارے شہ خرچیاں کرنے میں مگن ہیں۔