ایک نیوز: چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو نے ڈیڈ ڈیفالٹر سے ریکوری کا دائرہ کار سرکاری اداروں تک وسیع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایات پر نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی۔ لیسکو کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق واسا لاہور 7 ارب 67 کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار 169 روپے، ٹاؤن میونسپل اتھارٹی لیسکو کی 3ارب 63 کروڑ 98 لاکھ 77 ہزار 581 روپے، پنجاب ایریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ لیسکو کی 59 کروڑ 60 لاکھ 53 ہزار 127 روپے، محکمہ ریلوے لیسکو کا 53 کروڑ 29 لاکھ 82 ہزار 792 روپے کا نادہندہ ہے۔
لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے ذمہ 50 کروڑ 2 لاکھ 29 ہزار120 روپے، لاہور کی ضلعی حکومت 49 کروڑ 59 لاکھ 62 ہزار 968 روپے،محکمہ صحت لیسکو کا 42 کروڑ 44 لاکھ 46 ہزار 903 روپے، محکمہ پولیس43 کروڑ94 لاکھ 87 ہزار631 روپے، قصور کی ضلعی حکومت 34 کروڑ 99 لاکھ 29 ہزار 974 روپے واجب الادا ہیں۔
ایل ڈی اے لیسکو کے 32 کروڑ 42 لاکھ 43ہزار 293 روپے، سروسز ہسپتال نے 16 کروڑ 87 لاکھ 39 ہزار 636 روپے، یونیوسٹی آف پنجاب نے 16 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 5 روپے کے نادہندہ ہیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ نادہندہ سرکاری افسران سے ریکوری کا عمل تیز کیا جائے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔