عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ

Sep 19, 2023 | 12:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وفاقی حکومت نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق وفاقی کابینہ نے   عید میلاد النبیﷺ  پر قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی خصوصی چھوٹ کی منظوری دے دی ہے۔

وزارتِ داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔

مزیدخبریں