ایشیا کپ جیتنے کی خوشی،بھارتی کپتان پاسپورٹ ہوٹل میں بھول گئے

Sep 19, 2023 | 12:15 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما سری لنکا سے واپس بھارت جانے کیلئےاپنا پاسپورٹ ہوٹل میں ہی بھول گئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔میچ کے بعد ایک مزاحیہ اور دلچسپ واقعہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے ساتھ پیش آیا جب بھارتی ٹیم ایئرپورٹ روانگی کیلئے بس میں سوار ہوئی تو پتا چلا کہ کپتان روہت شرما اپنا پاسپورٹ ہوٹل میں ہی بھول آئے ہیں۔

 اس دوران روہت شرما اور بس میں موجود کھلاڑیوں کو کولمبو کے ہوٹل کے باہر کچھ دیر انتظار کرنا پڑا جس کے بعد سپورٹ اسٹاف نے روہت شرما کو پاسپورٹ لا کر دیا۔

مزیدخبریں