بھارت کی جوابی کارروائی،سینئر کینیڈین سفارت کارکو ملک بدرکردیا

Sep 19, 2023 | 12:06 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کینیڈا کی جانب سے بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کرنے کے بعد بھارت نے کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو ملک بدر کردیا ہے۔

کینیڈین وزیرخارجہ میلانیا جولی نے اعلان کیا تھا کہ سنیئر بھارتی سفارتکار کو کینیڈا سے نکال دیا ہے، اور خبرایجنسی کے مطابق بھارتی سفارتکار پر ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

دوسری جانب اب بھارت نے بھی کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو ملک بدر کردیا ہے۔

 واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کو ملوث قرار دیا ہے، جس کے بعد کینیڈا نے بھارتی سفارت کار اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ کو ملک بدر کردیا۔

 جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے، انٹیلی جنس نے قتل میں بھارتی حکومت کے تعلق کی نشاندہی کی ہے، ہردیپ سنگھ کے قتل کا معاملہ جی ٹوئنٹی کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم کے ساتھ اٹھایا تھا، بھارت قتل کی تحیققات میں تعاون کرے۔

جسٹن ٹروڈو کے خطاب کے بعد کینیڈین وزیرخارجہ میلانیا جولی نے اعلان کیا کہ سنیئر بھارتی سفارتکار کو کینیڈا سے نکال دیا ہے۔

مزیدخبریں