ایک نیوز: بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار، میوزک ڈائریکٹر، گلوکار اور فلم ساز وجے اینٹونی کی بیٹی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکار وجے اینٹونی کی 16 سالہ بیٹی میرا ذہنی تناؤ کا شکار تھی جس نے مبینہ طور پر پھندا لگاکر خودکشی کی۔ اس کی لاش چنئی شہر میں 18 ستمبر کی رات 3 بجے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرا چنئی شہر کے ایک پرائیوٹ اسکول میں 12 ویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھی،میرا کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ وجے اور ان کی فیملی کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔