لاہور:شوہر نےغیرت کے نام پربیوی کےنازک عضاءجلادیئے

Sep 19, 2023 | 11:19 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور کےعلاقے نواب ٹاؤن میں شکی مزاج شوہر نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر بد چلنی کے شبے میں مبینہ طور پر الیکٹر ک راڈ سے بیوی کے نازک اعضاءہی جلا دیے۔

پولیس کے مطابق ملزم جِند وڈا کو اپنی بیوی کے کردار پر شبہ تھا، ملزم نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر بیوی کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر کمرے میں بند کر کے الیکٹر ک راڈ سے اس کے جسم کے بعض اعضاءجلا دیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 4 بچوں کی ماں کو جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے 5 دن بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور صرف حبس بے جا میں رکھنے اور برہنہ کرنے کی دفعات لگائیں۔ تاہم اعلیٰ حکام کے نوٹس پر جان سے مارنے کی کوشش اور جسم داغنے کی دفعات شامل کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزیدخبریں