ایم ڈی کیٹ میں نقل اور پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

ایم ڈی کیٹ میں نقل اور پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

ایک نیوز: پولیس نے   ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیوٹوتھ کے ذریعے نقل اور پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیوٹوتھ کے ذریعے نقل اور پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث ملزم مبینہ طور پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اسکینڈل میں ملوث گروہ کا کارندہ ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کو  پشاور کے علاقے فقیر آباد سے حراست میں لیا گیا ہے، ملزم کی عمر 30 سال ہے اور ملزم پہلے بھی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم امتحانی ہال میں پرچہ آؤٹ کرنے والے لوگوں سے رابطہ میں تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔