شاہین اور انشا آفریدی کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

Sep 19, 2023 | 11:06 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سابق کپتان شاہد  آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی اور قومی کرکٹر شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب کراچی میں ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق مہندی کی تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد کی گئی تھی  جس میں شاہین، ان کے اہلخانہ، دونوں خاندان کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔سوشل میڈیا پر شاہین اور انشا کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں شادی کیلئے شاہد آفریدی کے گھر کو سجے ہوئے تو دوسری جانب تقریب میں شاہین اور شاہد کو ساتھ کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک ویڈیو میک اپ آرٹسٹ فرقان کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دلہن کو دکھایا گیا ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ تصویر انشا یا اقصیٰ آفریدی کی ہے۔ انشا اور شاہین کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہوگی اور ولیمے کے تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گئی ہے۔

مزیدخبریں