ایپل کی نئی آئی او ایس 17 اپڈیٹ میں کون سے اہم فیچرز ہیں؟

ایپل کی نئی آئی او ایس 17 اپڈیٹ میں کون سے اہم فیچرز ہیں؟

ایک نیوز: ایپل کمپنی آئی فون 15 متعارف کروانے کے بعدنیا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ آئی او ایس 17 بھی ریلیز کررہی ہے۔

 رپورٹ کےمطابق آئی فون 10 ایس اور اس کے بعد کے تمام ماڈلز پر آئی او ایس 17 کی یہ اپ ڈیٹ ریلیز کی جا چکی ہے،آئی او ایس 17 کی اپ ڈیٹ میں یہ نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

اسٹینڈ بائے موڈ
ویب سائٹ میک رُومرز کے مطابق آئی او ایس 17 میں اسٹینڈ بائی کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جو صارفین کو اپنے آئی فون استعمال نہ کرنے یا چارج کرنے پر بند ہونے کے باوجود وقت اور تاریخ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

کونٹیکٹ پوسٹر

اس کے ساتھ ساتھ آئی فون کے صارفین اب آئی او ایس 17 اپ ڈیٹ کے ذریعے کونٹیکٹ پوسٹر“ڈیزائن کر سکیں گے، جس سے وہ کسی دوسرے صارف کو کال کرنے پران کا پوسٹر دیکھ سکیں گے۔

نیم ڈراپ
 نیم ڈراپ فنکشن آئی اوایس 17 کی نئی اہم اپ ڈیٹ میں سے ایک ہے۔ ایک آئی فون صارف اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فون کو دوسرے آئی فون صارف کے قریب رکھ کر  نام، فون نمبر، ای میل اور تصویر وغیرہ کی معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

سوائپ ٹو ریپلائی اِن آئی میسج
آئی او ایس 17 کا ایک اور اہم فیچر کسی مخصوص میسج کے نیچے ریپلائی کرنے کا ہے۔ آئی فون یوزر اب کسی بھی پیغام کا جواب دینے کے لیے دائیں جانب سوائپ کر سکتے ہیں۔ 

ان خصوصیات کے علاوہ آئی او ایس 17 کی اپ ڈیٹ میں لائیو وائس میل، انٹرایکٹیو وِجِٹس، امپرووڈ آٹو کوریکٹ، ایپل میپس آف لائن، سٹکرز ڈرار اور سِری کے نئے فیچر بھی شامل ہیں۔https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-09-19/news-1695101980-5582.jpg