اداکارہ ارم اختر کے گھر صف ماتم بچھ گئی

Sep 19, 2023 | 10:24 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستانی معروف اداکارہ ارم اختر کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ارم اختر نے یہ افسوسناک خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، اداکارہ نے اپنی والدہ کے ہمراہ ایک پرانی، یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ایک شعر  لکھا ہے کہ ’ گھر سُونا کر جاتی ہیں، مائیں جانیں کیوں مر جاتی ہیں۔‘  اداکارہ ارم اختر نے یہ پوسٹ چند گھنٹے قبل ہی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ ارم اختر کی اس پوسٹ پر اُن کی والدہ کی موت کی وجہ سے متعلق معلومات درج نہیں ہیں۔

مزیدخبریں