پاک فوج کیجانب سے بہاولپور کے دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا قیام

پاک فوج کیجانب سے بہاولپور کے دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا قیام
کیپشن: Establishment of free medical campuses in remote areas of Bahawalpur by Pak Army

ایک نیوز: پاک فوج کی جانب سے بہاولپور ڈویژن کے دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل اینڈ سرجیکل آئی کیمپ قائم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایڈمنسٹریشن اور سیلانی انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے 1 تا 16 ستمبر 2023 تک میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ 

اس دوران پاک فوج کی جانب سے بہاولپور، حاصل پور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں موتیا کی سرجری، جنرل میڈیکل، چائلڈ اور گائنی او پی ڈیز کی سہولیات پر مشتمل جامع ہیلتھ کیمپ لگایا گیا۔

میڈیکل کیمپ کے دوران ڈاکٹروں کی جانب سے 1000 سے زائد مفت آنکھوں کے آپریشن کیے گئے اور تقریباً 10000 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔

سرجریوں کے لیے جدید ترین لیزر سرجیکل اور تشخیصی آلات استعمال کیے گئے۔ علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے اس احسن اقدام کو سراہا۔