ایک نیوز:لندن کی ایک خاتون نےایک سال میں پولیس کو990مرتبہ فون کال کرکےتنگ کیا،جسے16 مہینے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق خاتون کاتعلق مانچسٹرسےہے، اس نے مقامی ایمرجنسی سروسز کے نمبر 999 پر جولائی 2022 سے اپریل 2023 کے درمیان نوسوسےزائدکالز کیں۔
مئی 2023 میں خاتون کو گرفتار کرکے سخت ہدایت دی گئی تھی کہ حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں ہی پولیس کو فون کریں لیکن وہ اس کے باوجود کالز کرتی رہیں۔
خاتون کال کرکےتنگ کرتی تھی، پولیس کانٹیکٹ سینٹر کے منیجر میٹ ہنڈمارچ کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پولیس کا وقت اور وسائل ضائع کرنے کو درست سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کی فضول کال سے ہوسکتا ہے کسی ایسے شخص کی کال انتظار پر چلی جائے جسے واقعی مدد کی ضرورت ہو۔