ایک نیوز:کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ کےدوران ایک ڈاکوموقع پرہلاک ہوگیاجبکہ دوسراملزم فرارہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےسائٹ ایریاحبیب بینک چورنگی کےقریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکوموقع پرہلاک ہوگیااوردوسرافرارہوگیا۔
پولیس کےمطابق دونوں ملزمان شہریوں سےلوٹ مارکررہےتھے،کہ اس دوران گشت پرمامورپولیس موبائل موقع پرپہنچ گئی ،تاہم ملزمان نےپولیس پارٹی کودیکھ کرفائرنگ شروع کردی،جوابی فائرنگ کےنتیجےمیں ایک ڈاکوموقع پرہلاک ہوگیااوردوسراڈاکورات کی تاریکی میں فرارہوگیاہے۔
پولیس کےمطابق فرارملزم کی تلاش کیلئےچھاپےمارےجارہےہیں،اورپولیس نےجائےوقوعہ سےتمام شواہداکٹھےکرلئےہیں، ہلاک ہونےوالےڈاکوکاکرمنل ریکارڈبھی چیک کیاجارہاہے۔
پولیس کےمطابق ہلاک ہونےوالےڈاکوکی شناخت معروف کےنام سےہوئی ہے،ہلاک ملزم کےقبضہ سےاسلحہ برآمدکرلیاگیاہے،فائرنگ کےتبادلےمیں ڈاکوؤں کی گولی لگنےسےایک راہگیربھی زخمی ہواہےجس کانام ماجدہے، لاش اورزخمی راہگیرکوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
کراچی:مبینہ پولیس مقابلہ،1ڈاکوہلاک،دوسراملزم فرار
Sep 19, 2023 | 02:46 AM