پرویز خٹک نے تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کا عندیہ دیدیا

Sep 19, 2023 | 00:46 AM

ایک نیوز : سابق وفاقی وزیرپرویز خٹک نے خیبرپختونخوا  میں اپنی سیاسی جماعت کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد بنانے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق امریکی قونصل جنرل شانتی مور نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے آفس کا دورہ کیا اور پرویز خٹک کے ساتھ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خان خٹک‘ وائس چیئرمین محمود خان اور سیکرٹری اطلاعات ضیاءاللہ خان بنگش نے امریکی قونصل جنرل شانتی مور کی پارٹی آفس آمد پر خوش آمدید کہا۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پرویزخان خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے منشور اور سلوگن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ قونصل جنرل شانتی مور نے خیبر پی کے میں پرویز خان خٹک اور محمود خان کی صوبہ میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کو سراہا۔

پرویز خٹک نے ملاقات کے دوران دعویٰ کیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتیں عوام کو پسند نہیں ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ معیشت بہتر ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی مقبولیت کو نقصان پہنچے گا۔آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے جیتنے کی صورت میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرنے کے مواقع مل سکتے ہیں۔

مزیدخبریں