ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی میں تبادلوں کی منظوری دے دی۔
الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق خیبرپختونخو میں 15 سیکرٹریز سمیت 25 آفیسرز کے تبادلوں کی منظوری دی گئی۔محکمہ ا سٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے 25 آفیسرز کے تبادلوں کے لئے الیکشن کمیشن سے اجازت مانگی تھی ۔
مراسلہ کے مطابق ڈاکٹر عمبر علی سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ،، ڈاکٹر امتیاز حسین سیکرٹری فنانس،ذوالفقار علی شاہ سیکرٹری انڈسٹری،محمود حسن سیکرٹری ایکسائز اینڈٹیکسیشن ، محمد ادریس سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نامزد،محمد ایاز ،عمار آفاق، رشید خان کو سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
حمد ضیاءالحق سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، انیلہ محفوظ درانی سیکرٹری زکوٰة و عشر تعینات، مراسلہ پشاور:ارشد خان سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، محمد اسرار سیکرٹری لائیو سٹاک اور مطہر زیب سیکرٹری سی آر تعینات ہوئے۔
محمد طاہر اورکزئی سیکرٹری ایریگیشن، داؤد خان سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات ،شاہد سہیل سیکرٹری پبلک ہیلتھ ، محمد بختیار سپیشل سیکرٹری زراعت تعینات،مطیع اللہ ، عبدالباسط، احسان اللہ، محمد عابدکو سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت،ظریف المانی سیکرٹری فوڈ ، عنایت اللہ سیکرٹری ریلیف اور ناصر احمد سیکرٹری انرجی تعینات ہوئے۔