مشتری پر چمکدار روشنی ،ماہرین فلکیات نے حیران کن ویڈیوجاری کردی

مشتری پر چمکدار روشنی ،ماہرفلکیات نے حیران ویڈیوجاری کردی
کیپشن: مشتری پر چمکدار روشنی ،ماہرفلکیات نے حیران ویڈیوجاری کردی

ایک نیوز :جاپانی ماہر فلکیات  نےٹاڈاؤ اوسوگی نے حال ہی میں مشتری (جیوپٹر) پر روشنی دیکھی جس کی انہوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کی روشنی (فلیش) ہمارے نظام شمسی کے کناروں سے آنے والے سیارچے یا دم دار ستارے کی وجہ سے نظر آتی ہیں جو مشتری کے ماحول پر اثر انداز ہوتی ہیں۔اس فلیش کو کرہ ارض پر اب تک ریکارڈ کیے جانے والے روشن ترین فلیشز میں سے ایک بتایا گیا ہے۔


نیویارک ٹائمز کی 15 ستمبر کو جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان میں ایک فلکیات دان نے مشتری کی فضا میں ایک روشن چمک کا نظارہ کیا ہے، جس کے سبب سائنس دان اب اس حوالے سے مزید تحقیق کررہے ہیں۔