ایک نیوز : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے اینٹی بائیوٹک سیرپ ‘کیمیجل سسپنشن ‘ کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا اور ہدایت کی ڈاکٹرز مریض کو کیمیجل سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے اینٹی بائیوٹک سیرپ کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دےدیا اور کیمیجل سسپنشن کا پروڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا ہے۔ کیمیجل سسپنشن کا بیچ ایم 319 کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے، کیمیجل سسپنس الکیمے فارما لیبارٹریز حیدر آباد کی تیارکردہ ہے، اس کا سیمپل صوبائی ڈرگ انسپکٹر جامشورو نے لیبارٹری بھجوایا تھا، جہاں کیمیجل سسپنس کے بیچ کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی نے غیر معیاری قرار دیا۔
ڈریپ کا کہنا تھا کہ کیمیجل سسپشن ری کال الرٹ کا اجراء شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے کیا گیا اور کہا ہے کہ کیمیجل سسپنشن بیکٹریل انفیکشن کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے، ڈاکٹرز مریض کو کیمیجل سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔
الرٹ میں کہا گیا کہ غیر معیاری دواکا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے، غیرمعیاری اینٹی بائیوٹک استعمال سےمرض پیچیدگی اختیار کرسکتاہے۔
ڈریپ کی جانب سے کہا ہے کہ فارما کمپنی کیمیجل سسپنشن کا متاثرہ بیچ کی سپلائی نہ کرے، کمپنی کیمیجل سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس اٹھوائے اور کیمسٹ کیمیجل سسپنشن کامتاثرہ بیچ فارما کمپنی کو واپس کریں ساتھ ہی ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں۔