ایک نیوز نیوز: لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پر دہشتگردی کے مقدمات پر وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بھی خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ایک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب دہشتگردی کریں گے تو پھر دہشتگردی کے مقدمات تو بنیں گے انہوں نے عمران خان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی ۔ ان کا کہناتھا کہ جب 13جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو میدان میں نہیں ہرا سکیں تو یہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے پر آگئےہیں ۔
ہاشم ڈوگر کا کہناتھا کہ پہلے انہوں نے عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش کی مگر جب اس سے بھی ان کو کوئی امید نظر نہ آئی تو انہوں نے ہیٹ سپیچز کرنا شروع کردیں کچھ ایسی باتیں بھی کرنے کی کوشش کی جس سے عوام میں اشتعال لانے کی کوشش کی گئی ۔