مچل جانسن کے کمرے سے سانپ نکل آیا

مچل جانسن ، سانپ
کیپشن: مچل جانسن کے کمرے سے سانپ نکل آیا

ایک نیوز نیوز: بھارت میں آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کے ہوٹل کے کمرے سے سانپ نکل آیا۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈز لیگ کرکٹ میں شرکت کیلئے بھارت کے شہر لکھنو میں موجود فاسٹ بولر مچل جانسن کے کمرے سانپ نکل آیا جس کی تصویر انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی ۔مچل جانسن نے اپنے کمرے میں سانپ کی موجودگی پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ کوئی جانتا ہے کہ یہ کس قسم کا سانپ ہے؟

مچل جانسن نے لکھا کہ یہ سانپ میرے کمرے کے دروازے پر لٹکا ہوا ہے، انہوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا،اس سانپ کے سر کی ایک بہتر تصویر ملی ہے۔ ابھی تک یقین نہیں ہے کہ یہ سانپ کمرے میں کیسے آیا؟

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن اس وقت لیجنڈز لیگ کرکٹ کے لیے بھارت میں ہیں۔ وہ جیک کیلس کی قیادت میں انڈیا کیپٹلز کے لیے کھیل رہے ہیں۔