اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ، بلاول بھٹو نیویارک پہنچ گئے

Sep 19, 2022 | 20:31 PM

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس میں شرکت کیلئے  نیویارک پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کے نیویارک پہنچنے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، نیویارک میں قونصل جنرل عائشہ علی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور قونصلیٹ جنرل کے حکام نےان کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد اتوار کی صبح واشنگٹن پہنچے ۔

وزیرخارجہ او آئی سی وزراخارجہ کے سالانہ کوارڈینیشن اجلاس کی صدارت کے ساتھ ساتھ کئی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت، متعدد ممالک کے وزرا خارجہ سے ملاقاتیں ، تھنک ٹینک سے خطاب اور او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس آج سے شروع ہوگاجس کیلئے وزیرخارجہ نیویارک پہنچے ہیں ۔

مزیدخبریں