ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کے نیویارک پہنچنے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، نیویارک میں قونصل جنرل عائشہ علی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور قونصلیٹ جنرل کے حکام نےان کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد اتوار کی صبح واشنگٹن پہنچے ۔
Foreign Minister of Pakistan ???????? @BBhuttoZardari in NewYork today to attend 77th Session #UNGA77 #PakAtUNGA77 pic.twitter.com/GvTYIPiEj3
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) September 19, 2022
وزیرخارجہ او آئی سی وزراخارجہ کے سالانہ کوارڈینیشن اجلاس کی صدارت کے ساتھ ساتھ کئی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت، متعدد ممالک کے وزرا خارجہ سے ملاقاتیں ، تھنک ٹینک سے خطاب اور او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس آج سے شروع ہوگاجس کیلئے وزیرخارجہ نیویارک پہنچے ہیں ۔