'' جو فون کرکے ڈراتا ہے اسے بھی ڈراؤ '' عمران خان کا نامعلوم نمبروں سے آنیوالی دھمکیوں پرردعمل

عمران خان ، خطاب
کیپشن: عمران خان خطاب کرتے ہوء,

ایک نیوز نیوز : چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سو شیروں کا سرداربھی گیدڑ ہوتو وہ ہار جائیگی۔ شہبازشریف جب پیوٹن سے ملا تو اس کی کانپیں ٹانک رہی تھیں ۔ مسٹر ایکس اور وائے نامعلوم نمبروں سے لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ، جو آپ کو فون کرکے ڈراتا ہے اسے بھی  ڈراؤ، آپ نے جو کرنا ہے کرلیں ، ہم بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چکوال میں تحریک انصا ف کے پاور شو سے خطاب میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو پتا ہے کہ  آدھی کابینہ ضمانت پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جب پاکستان آئے تو یہ ان سے مانگنے کیلئے لگ گئے ۔ ان کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بتایا کہ غریب ملک کیوں غریب ہورہے ہیں ۔

عمران نے مزید کہا کہ دونوں خاندانوں نے ملک کو 30سال تک لوٹا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف جیسے لوگوں کو ہم پرمسلط کیا گیاامپورٹڈ وزیراعظم کو روسی صدرکے ساتھ بیٹھ کرحرکتیں کرتےسب نےدیکھا اور جگ ہنسائی ہوئی۔ ان کا کہناتھا کہ ایسے ہی نواز شریف کی بھی اوباما کیساتھ ملاقات میں کانپیں ٹانگ رہی تھیں۔

عمران خان کا کہناتھا کہ سو شیروں کی فوج جس کا سردارگیدڑہو وہ ہارجائے گی، شہبازشریف کو کہتا ہوں کہ ملکوں سےمانگنےکےبجائےجو پیسہ چوری کیا وہ ہی واپس لےآتے، ان دونوں ٹبر نےجو تیس سال سے چوری کی ، اگر وہ آدھا بھی پیسہ لےآؤتو مانگنےکی ضرورت نہ پڑے۔