ایک نیوز نیوز: دہلی پولیس کی ای او ڈبلیوٹیم ( اقتصادی جرائم ونگ) بالی وڈ اسٹاراداکارہ جیکولین فرنانڈس سے ایک بار پھر پوچھ گچھ کرے گی۔ سمن جاری
رپورٹ کے مطابق مہاٹھگ سکیش چندر شیکھر سے متعلق 200 کروڑ کی دھوکہ دہی کے معاملے میں دہلی پولیس جیکولین فرنانڈس اور نورا فتیحی سے 14 ستمبر کو پوچھ گچھ کرچکی ہے ۔
معلومات کے مطابق، سکیش نے جیکولین فرنانڈس کو 10 کروڑ روپے سے زیادہ کے قیمتی تحائف دیے ہیں۔ سکیش نے نہ صرف جیکولین فرنانڈس کو بلکہ ان کے گھر والوں کو بھی مہنگے تحائف دیے تھے، جن میں ایک کار، قیمتی سامان کے علاوہ 1.32 کروڑ روپے اور 15 لاکھ روپے شامل تھے۔ دہلی پولیس ان سے مہنگے تحائف کے علاوہ سکیش اور ان کے درمیان تعلقات کے بارے میں جاننے کی کوشش کرے گی۔
دہلی پولیس ذرائع کے مطابق جیکلین پوچھ گچھ میں شامل ہونے کے لیے دوپہر 2 بجے کے قریب آئیں لیکن جیکلین کی ڈریس ڈیزائنر لپاکشی اپنی خرابی صحت کی بنا پر تفتیش میں پیش نہیں ہوئیں ۔ دہلی پولیس کی ٹیم لپاکشی اور جیکولین سے آمنے سامنے بیٹھ کر پوچھ گچھ کرنا چاہتی تھی۔