پولیس وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے کا رججان بڑھ گیا

ٹک ٹاک ویڈیو ، رجحان بڑھ گیا
کیپشن: ٹک ٹاک ویڈیو سے لی گئی تصویر

ریاض اعوان: سوشل میڈیا پر پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک کا رجحان بڑھنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق غیر متعلقہ افراد پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنا کر پولیس یونیفارم کی تذلیل کرنے لگے۔مردوں کے بعد خواتین بھی پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے لگیں،سعدیہ بٹ نامی خاتون نے سب انسپکٹرکی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلادی،سعدیہ بٹ نامی خاتون نے پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک بنا کر خود کو خاتون سب انسپکٹر ظاہر کیا۔پنجاب پولیس کے افسران تاحال پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنانے والی سعدیہ بٹ نامی خاتون کو پکڑنے میں ناکام رہے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-19/news-1663592742-3969.mp4