جشن عید میلاد النبی ﷺ 9 اکتوبر بروز اتوار کو منایا جائے گا

Sep 19, 2022 | 17:53 PM

ایک نیوز نیوز:محکمہ موسمیات کی پیشگوئی درست نکلی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر  آزاد نے کہا ہے کہ آج ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ۔ یکم ربیع الاول 1444ھ  28 ستمبر بروز بدھ کو  ہوگی جبکہ جشن عید میلاد النبی ﷺ 9 اکتوبر اتوار کو منائی جائے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ 26 ستمبر کی شام کو نیا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
پی ایم ڈی نے ایک بیان جاری کیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ نیا چاند 26 ستمبر کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 02:54 پر کراسنگ کنکشن پوائنٹ (PST) پر نظر آنے کی توقع ہے، جس سے 26 ستمبر پیر کی شام چاند نظر آنے کا امکان ختم ہو جائے گا۔ جو کہ 29 صفر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایازامیر کی بہو سارہ کےدردناک قتل کی اندرونی کہانی
 موسمیاتی اعداد و شمار کے مطابق 26 ستمبر کی شام کو ملک بھر میں ممکنہ طور پر موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 ستمبر کو ہوگا۔
نئے چاند کی شہادت کی شواہد اکٹھا کرنے کے لیے زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے متعلقہ دفاتر میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیساتھ چلنا ہے یا نہیں ؟ جیل سے رہائی کے بعد شہباز گل کا پہلا ویڈیو پیغام
چونکہ ربیع الاول کا مہینہ 28 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے، اس لیے عید میلاد النبی (12 ربیع الاول) 9 اکتوبر کو ہونے کی توقع ہے۔
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال پوری دنیا کے مسلمانوں کی طرف سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی خوشی  میں منایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں