ایک نیوز نیوز: ویسٹ منسٹر ایبے گرجا گھر، جس میں آج ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں، اس میں دنیا کے اختتام کے حوالے سے ایک دلچسپ پیشگوئی کی گئی ہے۔
ویسٹ منسٹر ایبے کے ایک قدیم فرش پر تین عبارتیں درج ہیں، اور ان عبارتوں میں دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رنگ برنگے شیشوں اور پتھر کے ٹکڑوں سے بنے جیومیٹریکل طرز کے اس فرش کو کوسماٹی فرش کہا جاتا ہے جو پراسرار طور پر اشارہ دیتا ہے کہ دنیا 19ہزار683 سال تک قائم رہے گی۔
یہ پیغام جو پہلے نظروں سے اوجھل تھا، حال ہی میں ایبے کی صفائی اور اس بحالی کے منصوبے کے دوران ظاہر ہوا ہے۔
ایبے کا پراسرار فرش، برطانیہ کی قدیم ترین کرسی اور تاجپوشی کی کرسی کو اس وقت مزید اہمیت حاصل ہوگئی جب اس عمارت کا شمار 1987 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر درج کرلیا۔
اس کے علاوہ اس تاریخی گرجا گھر کو ویسٹ منسٹر ایبے انگلش گوتھک آرٹ کے بہترین نمونے کے طور پر بھی درجہ دیا گیا ہے۔