70سال نصف دنیا پر راج کرنیوالی ملکہ سپرد خاک

Sep 19, 2022 | 16:50 PM

 ایک نیوز نیوز: برطانیہ ہی نہیں دنیا بھر سے چاہنے والے، عالمی رہنما اور شاہی خاندانوں کے افراد آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو لندن میں الوداع  کہا جس کے بعد انہیں ویسٹ منسٹر ایبے میں سپردخاک کردیا گیا۔

 رپورٹ  کے مطابق برطانیہ کی شاہی تاریخ میں سب سے زیادہ لمبے عرصہ تک ملکہ رہنے والی آنجہانی الزبتھ دوم کو ونڈسر کیسل میں سپرد خاک  کردیا گیا۔

کئی روز تک جاری رہنے والی آخری رسومات میں دنیا بھر سے رہنماؤں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس دوران لندن کی گلیاں ملکہ کے چاہنے والوں سے بھری رہیں۔

ملکہ الزبتھ دوم 70 سال تک عہدے پر متمکن رہیں اور آٹھ ستمبر کو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
برطانیہ میں 1965 کے بعد سے پہلی بار ریاستی سطح پر آخری رسومات کا اہتمام کیا گیا ہے اس سے قبل وزیراعظم ونسٹن چرچل کے اننقال پر سرکاری رسومات ادا کی گئی تھیں۔
ملکہ کے آخری سفر کے موقع پر دنیا بھر سے 500 کے قریب عالمی  رہنماؤں نے  شرکت کی  جن میں امریکی صدر جو بائیڈن، جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا اور کک آئی لینڈز کے وزیراعظم مارک براؤن اور فجی کے وزیراعظم بھی شامل  تھے۔


آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد جھنڈے میں لپٹا ملکہ کے تابوت،  کو جس پر تاج رکھا ہواتھا، کو و نڈسر کیسٹل لے جایا  گیا۔ملکہ کو ان کے والد شاہ جارج ششم، والدہ اور بہن شہزادی مارگریٹ کے پہلو میں دفن کیا گیا ہے ، یادرہے ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپ جو پچھلے برس 99 سال کی عمر انتقال کر گئے تھے کا تابوت بھی وہاں منتقل کیا جائے گا۔


ملکہ کے بڑے بیٹے شاہ چارلس سوئم اپنے تین بہن بھائیوں اور  ولی عہد شہزادہ ولیم   کے ہمراہ الزبتھ دوم کے آخری سفر کی قیادت  کی ۔ شہزادہ ہیری بھی ٹیل کوٹ میں ملبوس جنازے میں شریک تھے ۔ انہیں وردی پہننے کی اجازت نہیں ملی ۔


 تخت کے وارث شہزادی شارلٹ اورشہزادہ جارج اپنی پردادی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں  شریک ہوئے ۔ ویسٹ منسٹر ایبی سمیت اندرون و بیرون ملک سے 2000 سے زائد مہمانوں  نے الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت  کی ۔
جنازے سے 96 منٹ پہلے ویسٹ منسٹر ایبے کے گرجا گھر میں  ہر منٹ میں ایک گھنٹی  بجائی گئی ، جو ملکہ  الزبتھ کی زندگی کے ہر سال کی نشاندہی کرتی ہے۔ ان کے اعزاز میں ملک بھر میں  دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

وزیر اعظم لز ٹرس بشمول ویسٹ منسٹر کے رومن کیتھولک آرچ بشپ کارڈینل ونسنٹ نکولس سمیت مذہبی رہنماؤں کی دعاؤں کے ساتھ ایک متن  پڑھا۔


ملکہ الزبتھ کی سرکاری آخری رسومات برطانیہ بھر میں تقریباً 125 سینما گھروں میں دکھائی  گئی ، جب کہ اس موقع پر منعقدہ تقریب کو دیکھنے کے لئے پارک، چوک اور گرجاگھروں میں بڑے اسکرین لگائے  گئے تھے۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے بھی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کی ۔

برطانیہ کے محکمہ ثقافت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویسٹ منسٹر ایبے میں جنازے اور لندن بھر میں اس سے متعلق جلوس بھی بی بی سی، آئی ٹی وی اور اسکائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھائے  گئے۔

مزیدخبریں