ایک نیوز نیوز: برطانوی شہر لیسٹر میں ہفتے اور اتوار کی شب ہندؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے لڑائی کا نوٹس لیا اور مزید 15 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔جس کے بعد گرفتاریوں کی تعداد 27 ہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق لیسٹر میں مسلمانوں اور ہندؤں میں ان جھڑپوں کی وجہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چار ستمبر کو کھیلے جانے والے میچ کے نتیجے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم نے ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اس میچ کے بعد سے لیسٹر میں شدید کشیدگی پائی جارہی ہے اور بدامنی کے متعدد واقعات رپورٹ ہونے کے بعد سے پولیس نے علاقے میں اضافی اہل کار تعینات کر دیے تھے لیکن ہفتے اور اتوارکے روز پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود شدید جھڑپیں ہوئی اور جگہ جگہ جھتوں کو آپس میں الجھتے ہوئے دیکھا گیا۔
Now fight divert on jai shri Ram & Prophet insult
— World conflicts Monitoring Center (@WorldBreakingN9) September 18, 2022
Muslims and Hindus clashing again in Leicester, England today.
Will we see this in the mainstream media tomorrow?#Kuwait #UAE #Qatar2022 #Maldives #Bangladesh #iran #Turkey #Pakistan #Indonesia pic.twitter.com/hik7J7kDf0
برطانوی نشریاتی ادارے 'بی بی سی' اور برطانوی اخبار 'دی گارڈین' کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی شب اور اتوار کی صبح لیسٹر شہر کے مشرقی حصے میں کسی منصوبہ بندی کے بغیر احتجاج کے نتیجے میں افراتفری اور بے چینی پھیل گئی تھی جس پر قابو پانے کے لیے 2 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ لیسٹر میں تشدد اور نقصان پہنچانے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تحقیقات جاری ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا ہم مسلسل کمیونٹی کے رہنماؤں کی مدد سے امن کی اپیل کر رہے ہیں ۔ ہم اپنے شہر میں تشدد اور بدامنی کو برداشت نہیں کریں گے۔