لاہور: مانگا منڈی کے قریب پولیس مقابلہ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاہور: مانگا منڈی کے قریب پولیس مقابلہ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: لاہور: مانگا منڈی کے قریب پولیس مقابلہ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ایک نیوز نیوز: شہر میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوؤں نے  پولیس وین پر فائرنگ کردی تاہم اہلکارمحفوظ رہے جبکہ 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور مانگا منڈی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوؤں نے  پولیس وین پر فائرنگ کردی تاہم اہلکارمحفوظ رہے جبکہ 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ملزمان میں حسین زخمی ہو گیا، زخمی ڈاکو کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین ڈاکوئوں نے دریا کے قریب پولیس پر سیدھی گولیاں چلائیں، 

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی حالت تشویشناک  ہے۔